10,500 سال پرانی خاتون کا چہرہ دوبارہ تشکیل

برسلز(نیٹ نیوز)بیلجیم میں موجود 10 ہزار 500 سال پرانی انسانی باقیات کی مدد سے سائنسدانوں نے قدیم ڈی این اے کی بنیاد پر ایک خاتون کا چہرہ دوبارہ تخلیق کیا ہے۔۔۔
جس سے یورپ کے قدیم انسانوں کے بارے میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس خاتون کی آنکھیں نیلی اور جلد کا رنگ اُس وقت کے بیشتر مغربی یورپی انسانوں کے مقابلے میں کچھ حد تک ہلکا تھا، یہ انکشاف اس مفروضے کو چیلنج کرتا ہے کہ تمام شکاری قبائل ایک جیسے جینیاتی خدوخال رکھتے تھے ۔خاتون کی باقیات 1988ء میں بیلجیم کے مارگو غار کی ایک کھدائی کے دوران دریافت ہوئی تھیں، اس غار سے 8 دیگر خواتین کی لاشیں بھی ملی تھیں ۔ماہر آثار قدیمہ اسابیلا ڈی گروٹ نے بتایا کہ یہ خاتون چیڈر مین سے تعلق رکھنے والی ہی جینیاتی نسل سے تھی، مگر اُس سے ہلکی جلد رکھتی تھی یہ لوگ خانہ بدوش تھے اور مچھلی اور جنگلی پودوں پر انحصار کرتے تھے ۔