زیادہ گرمی سے سولرپینلز کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے

زیادہ گرمی سے سولرپینلز کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)شدید دھوپ میں سولر پینل کیا زیادہ بجلی بناتے ہیں؟ کامن سینس تو یہی کہتی مگر ماہرین شمسی توانائی کا کہنا ہے۔

 جدید سولر پینل 15 سے 25 درجے سینٹی گریڈ میں بہترین کام کرتے ،گرمی 25C سے بڑھے تو ہر 1 درجےا بڑھاؤ پر پینل کی کارکردگی0.3 سے 0.5 فیصد کم ہو جاتی ہے کہ سولر سیلوں میں بجلی پیدا کرتے الیکٹرون (ایٹم) حد سے زیادہ باؤنس کرتے ہیں، یوں وولٹیج کم جنم لیتا اور بجلی بھی کم بنتی ہے ۔ماہرین کی روسے شدید گرمی میں پینلوں کی کارکردگی بہتر رکھنے کیلئے یہ عمل کیجیے ، چھت پہ پینل سٹینڈ پر لگائیے ، پینلوں کا رنگ ہلکا ہو اور وہ ریفلیکٹیو میٹریل سے بنے ہوں، دیگر متعلقہ آلات سائے میں لگوائیے ۔یاد رہے ، ‘‘مونوکرسٹلائن’’ سولر پینل عام موسم میں زیادہ بجلی بناتے مگر شدید گرمی میں اچھا کام نہیں کرتے ، ‘‘پولی کرسٹلائن’’ پینل شدید دھوپ میں بھی اپنی کارکردگی بحال رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں