دوسری ذات میں شادی،40افراد نے سر منڈوا دئیے

رائے گڑھ (نیٹ نیوز)بھارت کے ایک گاؤں میں لڑکی کی شادی پر خاندان کے 40 افراد نے سر منڈوا دئیے۔
بھارت کی ریاست اوڈیشہ کے ضلع رائے گڑھ کی لڑکی کا تعلق ایک شیڈیول ٹرائب برادری سے تھا، جبکہ لڑکی نے اہل خانہ کی مخالفت کے باوجود دوسری ذات کے ایک شیڈیول کاسٹ کے نوجوان سے شادی کی جو پڑوس کے گاؤں سے تعلق رکھتا ہے ، لڑکی کی دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کے بعد پورے خاندان کو گاؤں کے رسم و رواج کے مطابق ناپاک قرار دے کر سماجی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا، برادری میں رہنے کے لیے خاندان کے تقریباً 40 افراد نے سر منڈوا دئیے ، جسے وہاں شدھی کرن (پاکیزگی کی رسم) کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اس مذہبی عمل کے تحت بکرا اور مرغی وغیرہ بھی قربان کرنے پڑے ، یہ سب اخراجات لڑکی کے گھر والوں نے برداشت کیے ۔