اے آئی سے بچوں کے دانتوں کی بیماریاں جاننے کا طریقہ

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)ہانگ کانگ کے ماہرین نے ایک سال کی تحقیق کے بعد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کم سن بچوں کے دانتوں کی مختلف بیماریوں اور خصوصی طور پر ان میں کیڑا لگنے کا پتا لگانے کا طریقہ تیار کرلیا۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق ہانک کانگ اور چین کی مختلف یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک سال تک تمام بچوں کے دانتوں کے 2500 سے زائد نمونے لیے ، یعنی ان کے بار بار ٹیسٹس کیے اور پھر ان کے نتائج نکالے ۔ماہرین نے پایا کہ عام طور پر کم سن بچوں کے دانتوں میں پہلے اگلے دانتوں میں کیڑا لگتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ طاقتور ہوکر پچھلے دانتوں کو بھی متاثر کرتا ہے ، جس سے بچوں کے دانتوں میں دیگر مسائل بھی ہونے لگتے ہیں۔ماہرین کے مطابق تیار کیے گئے نئے اے آئی ٹول کے ذریعے دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجوہات کی درستگی کی شرح 98 فیصد تک بھی رہی۔