برقی سیگریٹیں روایتی سیگریٹوں کے مقابلے میں زیادہ زہریلی

برقی سیگریٹیں روایتی سیگریٹوں کے مقابلے میں زیادہ زہریلی

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ نوجوانوں میں مقبول ڈسپوز ایبل برقی سیگریٹیں روایتی سیگریٹوں کے مقابلے میں زیادہ زہریلی ہوتی ہیں۔

ڈیوِس میں قائم یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ برقی سیگریٹیں چند سو کش میں روایتی سیگریٹوں کے مقابلے میں زیادہ زہریلی دھاتیں انسان کے جسم میں خارج کرتی ہیں۔مطالعہ کی گئی ای سیگریٹس میں سے ایک، دن میں تقریباً 20 سیگریٹوں کے ایک پیکٹ کے مقابلے زیادہ سیسہ خارج کرتی ہے ۔ بڑوں میں سیسے کی موجودگی کے سبب تولیدی مسائل، بلند فشار خون، ہائپر ٹینشن، اعصابی مسائل، پٹھے اور جوڑ کی تکلیف اور یادداشت اور توجہ کے مسائل کا سبب ہو سکتا ہے ۔جبکہ بچوں میں یہ دھات نشو نما میں سستی، سر درد، سیکھنے اور رویوں کے مسائل، ذہانت میں کمی اور دماغ اور اعصابی نظام کے متاثر ہونے کا سبب بن سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں