جدید اے آئی ماڈلز،جھوٹ، بلیک میلنگ پر اُتر آئے
ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں کی مدد تک محدود نہیں رہے ، بلکہ ان میں ایسے تشویشناک رویے سامنے آ رہے ہیں جو سائنس فکشن کہانیوں کی یاد دلاتے ہیں۔
جیسے جھوٹ بولنا، خالقین کو بلیک میل کرنا اور اپنی بندش سے بچنے کیلئے خطرناک چالیں چلنا۔ حال ہی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب اَن تھروپک کے جدید ماڈل کلاڈ 4کو بند کرنیکی دھمکی دی گئی، تو اس نے ایک انجینئر کو بلیک میل کرتے ہوئے اس کے غیر ازدواجی تعلقات ظاہر کرنیکی دھمکی دے دی۔ دوسری جانب، چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ماڈل او 1 نے خود کو بیرونی سرور پر ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی اور جب اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو اس نے انکار کر دیا۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کے پروفیسر سائمن گولڈسٹین کے مطابق یہ نئے ماڈلز ایسے خطرناک رویے کے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔