متعدد یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لینے والاڈیلیوری رائیڈر
بیجنگ(نیٹ نیوز)دنیا کی متعدد بڑی یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد فوڈ ڈیلیوری ورکر کی ملازمت کرنیوالے 39 سالہ ڈینگ یوآن ژو کی۔۔
کہانی چین میں کافی وائرل ہوئی ہے ۔ڈینگ یوآن نے پہلے Tsinghua یونیورسٹی سے کیمسٹری کی گریجوایشن ڈگری حاصل کی۔اس کے بعد Peking یونیورسٹی سے انرجی انجینئرنگ کے شعبے میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔بعد ازاں سنگاپور کی Nanyang ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے بائیولوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کیا جبکہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی بائیو ڈائیورسٹی کی ماسٹر ڈگری حاصل کی۔فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی ملازمت سے قبل ڈینگ سنگاپور یونیورسٹی میں کام کر رہے تھے ، جہاں ان کی ملازمت کی مدت مارچ 2024 میں ختم ہوگئی تھی بعد ازاں انہوں نے سنگاپور میں خود کو فوڈ ڈیلیوری ورکر کے طور پر رجسٹر کرالیا ۔ چند ماہ قبل وہ چین منتقل ہو کربیجنگ میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کا کام کر رہے ہیں۔