خلا میں تیرتے کھربوں ڈالر کے خزانے بارے سنسنی خیز انکشاف
لاہور(نیٹ نیوز)خلا میں تیرتی 10 کروڑ کھرب ڈالر مالیت کی خلائی چٹان تک پہنچنے کے بعد ارب پتیوں کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔
سونا، فولاد اور نکل جیسے قیمتی دھاتوں کے حامل سمجھے جانے والے اس سیارچے تک پہنچنے کا ناسا شدت سے انتظار کر رہا ہے ۔ مشن کا آغاز بالآخر اکتوبر 2023 میں ہوا جب ناسا نے فلوریڈا سے سپیس کرافٹ خلا میں بھیجا۔ 84 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا یہ سپیس کرافٹ کی قیمتی سیاچے تک رسائی اگست 2029 تک متوقع ہے ۔رپورٹس کے مطابق اس سیارچے کی مالیت دنیا کی 100 ٹریلین ڈالر جی ڈی پی سے ایک لاکھ گُنا زیادہ ہے ، ایک نظریے کے مطابق یہ سیارچہ زمین پر موجود ہر فرد کو ارب پتی بنا سکتا ہے ۔البتہ، کچھ لوگوں کا اس متعلق کچھ کا خیال ہے کہ یہ سیارچہ کسی کو بھی ارب پتی نہیں بنائے گا سونے کی قیمت کوڑی کے برار ہوجائے گی اور اس سے کوئی بھی ارب پتی نہیں بنے کا۔