چین میں شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
بیجنگ(نیٹ نیوز)حال ہی میں چین کے ہونان صوبے کے 33 سالہ شہری کے پیٹ سے تقریباً ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکالی گئی، جو آنتوں کی دیوار کو چیر کر اندر منتقل ہوگئی تھی۔
شہری شدید پیٹ کے درد کے ساتھ ہسپتال پہنچا اور سی ٹی سکین سے پتہ چلا کہ ایک غیر معمولی محرک چیز اس کی آنتوں میں موجود ہے ایمرجنسی لیپروسکوپک سرجری کے دوران ڈاکٹرز حیران رہ گئے جب انہوں نے مچھلی کو زندہ دیکھا جیسے وہ پیٹ میں تیر رہی تھی۔ماہرین کے مطابق یہ مچھلی سیدھی یا غلطی سے انسان کے انوس (مقعد) کے راستے داخل ہوئی ہوگی جہاں سے یہ آنتوں کے ذریعے پیٹ کے اندر گئی۔یہ حالت پیٹ کی جھلی کی سوزش کی شکل اختیار کر سکتی تھی، مگر بروقت آپریشن سے مریض بچ گیا اور صحت یاب ہے ۔