دنیا کا مہنگا ترین پنیر 36ہزار یورو میں فروخت

دنیا کا مہنگا ترین پنیر 36ہزار یورو میں فروخت

میڈرڈ(نیٹ نیوز)دنیا کے مہنگے ترین پنیر کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 10 ماہ پرانا پنیر کا ٹکڑا نیلامی میں حیران کن 36 ہزار یورو میں فروخت ہوگیا۔یہ تاریخی نیلامی سپین کے علاقے آسٹوریاس کے شہر کابرالیس میں ہوئی ہے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تیسری بار ہے جب اس کونسل کے تحت تیار کردہ پنیر نے دنیا کا سب سے مہنگا پنیر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس بار کا ریکارڈ توڑنے والا پنیر مشہور چیز فیکٹری آنخل دیاز ہریرو نے تیار کیا تھا، جس نے مے خور قیسو دیل سرتامن یعنی مقابلے کا بہترین پنیر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ 15 مختلف چیز فیکٹریز نے اس مقابلے میں شرکت کی، جنہوں نے اپنی بہترین مصنوعات پیش کیں، ایک ماہر جیوری نے ان کا ذائقہ چکھنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ پنیر 2.3 کلوگرام وزنی تھا، جسے گائے کے دودھ سے تیار کر کے تقریباً ڈیڑھ ہزار میٹر بلند لوس مازوس غار میں 10 ماہ تک محفوظ رکھا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں