ایریزونا ، 20کروڑ سال پرانے جانور کی باقیات مل گئیں

ایریزونا ، 20کروڑ سال پرانے جانور کی باقیات مل گئیں

ایریزونا (نیٹ نیوز)حال ہی میں امریکی ریاست ایریزونا میں ماہرینِ حیاتیات نے تقریباً 20 کروڑ سال پرانے ایک اُڑنے والے دیوہیکل جانور کی باقیات دریافت کی ہیں۔

یہ باقیات ابتدائی پٹیروسار کی ہیں جو اس دور کی نایاب ترین دریافتوں میں سے ایک ہے ۔یہ قدیم ترین اُڑنے والے ریپٹائلز میں سے ایک ہے جو ٹرائیسِک دور سے تعلق رکھتا ہے یعنی 20 کروڑ سال قبل کا زمانہ۔باقیات کو ایریزونا کی چِنل فارمیشن کی سائٹ سے دریافت کیا گیا جو کہ امریکا میں جیولوجیکل لحاظ سے ایک اہم علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔اس کی نسل پٹیروسار کہلاتی ہے ۔ یہ وہ ریپٹائلز تھے جو ڈائنوسارز کے دور میں پہلی بار ہوا میں اُڑنے کے قابل ہوئے ۔ اس جانور کا جسم ہلکا پھلکا اور کھوپڑی لمبی تھی جس میں دانت موجود تھے ،دریافت سے اندازہ ہوتا ہے کہ اڑنے والے ریپٹائلز کا ارتقاء بہت پہلے اور زیادہ وسیع پیمانے پر ہوا تھا جتنا پہلے سمجھا جاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں