بہت زیادہ میسجز ٹائپ کرنا بھی جوڑوں کے درد کی وجہ

بہت زیادہ میسجز ٹائپ کرنا بھی جوڑوں کے درد کی وجہ

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند عام عادات اور چیزیں بھی جوڑوں کے امراض کا شکار بنانے کا باعث بنتی ہیں۔

جوڑ ہماری ہڈیوں سے منسلک ہوتے ہیں اور بھاری بوجھ کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں۔جسمانی وزن میں ہر 400 گرام اضافے سے گھٹنوں پر لگ بھگ 2 کلوگرام دباؤ بڑھ جاتا ہے ۔موجودہ عہد میں لوگ فونز پر بہت زیادہ ٹیکسٹ میسجز بھیجتے ہیں جس کے دوران انگلیوں کی پوزیشن قدرتی نہیں ہوتی۔اسی طرح فون کو جھک کر دیکھنے سے گردن اور کندھوں پر دباؤ بڑھتا ہے ۔اونچی ایڑی کے جوتے پہننے سے بھی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔ اب یہ پرس ہو، بیک پیک یا کوئی بھی بیگ، ان میں زیادہ سامان بھرنے سے گردن اور کندھوں میں تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ پیٹ کے بل سونے سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں