چین :تعمیرات کا شور روکنے کیلئے دنیا کا بڑا انفلیٹیبل نصب

چین :تعمیرات کا شور روکنے کیلئے دنیا کا بڑا انفلیٹیبل نصب

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں حال ہی میں شور کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک انوکھا اور دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹیبل (Inflatable) سٹرکچر نصب کیا گیا ہے ۔

یہ انفلیٹیبل دراصل ایک بڑا ہوا سے بھرا ہوا ربڑ یا پی وی سی کا بنا ہوا پردہ یا دیوار ہے جو عمارتوں کے گرد تعمیراتی سائٹس پر نصب کیا جاتا ہے ۔ اس کا مقصد شور کو باہر جانے سے روکنا، گرد و غبار کو کنٹرول کرنا اور اردگرد کے رہائشی علاقوں کو تحفظ دینا ہے ۔یہ انفلیٹیبل بیریئر چین کے بڑے شہروں میں خاص طور پر بیجنگ، شنگھائی اور شینژین جیسے گنجان آباد علاقوں میں استعمال کیا جا رہا ہے جہاں تعمیراتی شور سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔یہ انفلیٹیبل اسٹرکچر آواز کی لہروں کو جذب یا ان کی سمت تبدیل کرتا ہے ۔ یہ ہلکے مگر مضبوط مواد سے بنا ہوتا ہے تاکہ آسانی سے نصب اور ہٹایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں