سیر سپاٹے پر نکلا شوہر بیوی کو گیس سٹیشن پر بھول گیا

سیر سپاٹے پر نکلا شوہر بیوی کو گیس سٹیشن پر بھول گیا

پیرس (نیٹ نیوز) پیرس سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں مراکش کی سیر کا منصوبہ بنایا اور 5 جولائی کو وہ سیر و تفریح کیلئے نکل پڑے ۔

 سفر کیلئے ہائی وے کا انتخاب کرنے کی وجہ سے وہ گاڑی میں فیول ڈلوانے کیلئے مختلف گیس سٹیشنز پر رکے ، تاہم ایک سٹیشن ایسا بھی تھا جہاں وہ اپنی بیوی کو غلطی سے بھول کر سفر پر نکل پڑا اور 300 کلو میٹر دور جانے کے بعد اسے اپنی بیوی کا خیال آیا۔اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیاکہ انہیں مدد کی اس کال پر حیرت ہوئی جبکہ گاڑی میں موجود 22 سالہ بیٹی بھی اپنی والدہ کے حوالے سے بتانے میں ناکام رہی کیونکہ وہ گاڑی میں سو رہی تھی، جسے معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ اپنی والدہ کو کون سے سٹیشن پر چھوڑ کر آئے ہیں۔ خاتون کے شوہر اور بیٹی سے ملنے کے بعد فیملی دوبارہ مراکش کیلئے روانہ ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں