بیوی گئی سکون آیا، شوہر کا طلاق کے بعد دودھ سے نہا کر جشن

بیوی گئی سکون آیا، شوہر کا طلاق کے بعد دودھ سے نہا کر جشن

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی ریاست آسام کے ضلع نلباڑی کے گاؤں میں ایک شخص نے بیوی سے طلاق کے بعد 40 لٹر دودھ سے۔۔

 نہا کر اپنی آزادی کا جشن منایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ شخص مانک علی نے مقامی عدالت سے بیوی سے باہمی رضامندی سے طلاق لی، مانک علی کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی دو بار عاشق کے ساتھ فرار ہوئی تھی، تاہم اُس نے ہر بار صرف اپنے بچے کی خاطر اُسے واپس قبول کیا، لیکن جب کوئی ایک ہی غلطی بار بار کرے تو پھر انسان کو درد کے بجائے سکون کا انتخاب کرنا پڑتا ہے ۔ جب طلاق ہوئی تو میں گاؤں والوں کی موجودگی میں 40 لٹر دودھ سے نہایا۔ کہ طلاق کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں آج ہی پیدا ہوا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے دودھ سے خود کو صاف کیا تاکہ زندگی کی نئی شروعات کر سکوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں