8 ممالک دنیا کے قدیم ترین ممالک میں شمار

8 ممالک دنیا کے قدیم ترین ممالک میں شمار

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کے قدیم ترین ممالک کی فہرست مرتب کرنا بعض اوقات مشکل ہو سکتا ہے تاہم تسلیم شدہ تاریخ کے تسلسل کی بنیاد پر درج ذیل 8 ممالک کو دنیا کے قدیم ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔

ایران کا قیام تقریباً 3200 قبل مسیح میں ہخامنشی سلطنت کے تحت آیا۔ مصرتقریباً 3100 قبل مسیح کی تاریخ کا حامل ہے ۔ یہ بھی دنیا کی قدیم ترین مسلسل تہذیب ہے ،چین کی تاریخ تقریباً 2070 قبل مسیح ہے جو زیاو خاندان سے شروع ہوتی ہے ۔یونان تقریباً 800 قبل مسیح پولیس سٹی سسٹم سے تعلق رکھتا ہے ۔ بھارت تقریباً 1500 قبل مسیح ویدک دور سے تعلق رکھتا ہے ۔ جاپان کا قیام 660 قبل مسیح روایتی طور پر شہنشاہ جِمو کی حکومت کے تحت ہوا۔ ایتھوپیاتقریباً 980 قبل مسیح سے وجود میں آیا۔ سان مارینو 301 عیسوی سے موجود ہے ۔ یہ یورپ کا سب سے قدیم اور مسلسل خودمختار جمہوری ملک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں