600کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین تیار

600کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز)600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ چین کی جانب سے ٹرین کے سفر کو طیاروں سے بھی زیادہ تیز رفتار بنایا جا رہا ہے ۔

جی ہاں واقعی چین میں ایسی ٹرین تیار کی گئی جو کراچی سے لاہور کے درمیان جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرسکے گی۔ چین میں میگنیٹک لیوی ایشن یا ماگلیو ٹیکنالوجی پر مبنی ٹرین کی آزمائش کی گئی جو بیشتر طیاروں سے زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرسکتی ہے ۔ ماگلیو ٹیکنالوجی سے ٹرینیں مخصوص مقناطیسی ٹریک پر فضا میں معلق ہو کر تیزرفتاری سے سفر کرتی ہیں۔فضا میں معلق ہونے کے باعث ٹرین کے لیے رگڑ اور آواز کی آلودگی جیسے مسائل سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھتی ہے ۔گزشتہ دنوں اس ٹرین کے کانسیپٹ ماڈل کو 17 ویں ماڈرن ریلوے نامی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ٹرین محض 7 سیکنڈز میں 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کے قابل ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں