5دن تک زیرآب پھنسے رہنے والا فرد زندہ بچنے میں کامیاب
بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک چینی غوطہ خور زیرآب غار میں 5 دنوں تک پھنسے رہنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔
وانگ نامی 40 سال سے زائد عمر کا غوطہ خور 19 جولائی کو اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک دریا کی ڈائیونگ کے دوران غائب ہوگیا تھا۔جنوبی چین کے صوبے Guangxi میں واقع یہ دریا بہت گہرا تھا ،پولیس کی جانب سے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ، ۔جب وانگ کی آکسیجن سپلائی محض 4 فیصد رہ گئی تو وہ پانی میں بنے ائیر پاکٹ میں چلا گیا جہاں اس نے امدادی ٹیم میں شامل غوطہ خوروں کو واپس آتے دیکھا اور فلیش لائٹ سے انہیں سگنل دیاتو امدادی ٹیم اسے بچانے میں کامیاب ہوگئی۔اس نے بتایا کہ وہ حادثاتی طور پر غاروں میں داخل ہوگیا تھا اور پھر راستہ بھول گیا اور کچی مچھلی کھا کر زندہ رہا۔