کتے نے بوتلوں سے ڈھکن ہٹانے کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

 کتے نے بوتلوں سے ڈھکن ہٹانے کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

نیو یارک سٹی(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک خاتون کے پالتو کتے نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پلاسٹک کی بوتلوں سے ایک منٹ میں 11 ڈھکن ہٹا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی خاتون ستھیا پریا ایسورن کے کتے ‘جیری’ نے اپنی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اپنی صلاحیتیں دکھاتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا۔ستھیا پریا ایسورن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے جیری نے کوئی پریکٹس نہیں کی۔ یہ اس کی ایک صلاحیت ہے اور جب بھی جیری کو بوتل دی جائے تو وہ اس سے محظوظ ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چیلنج کرتا ہے اور جب اس کو کوئی کام دیا جاتا ہے تو وہ اس کو باآسانی کر سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر صارفین کتے کی اس صلاحیت کو خوب سراہ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں