کروڑوں سال پرانا چوہے جتنے ممالیہ جانور کا فوسل دریافت

 کروڑوں سال پرانا چوہے جتنے ممالیہ جانور کا فوسل دریافت

سانتیاگو(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے چلی کی پٹاگونیا میں ننھے چوہے جتنے سائز کے ممالیہ جانور کا فوسل دریافت کیا ہے ، جو ڈائنوسارز کے دور میں زندہ تھا۔

یوتھیریم پریسر کا وزن تقریباً 30 سے 40 گرام تھا اور یہ اپر کریٹیشیس دور میں، تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ سال پہلے زندہ تھا۔یہ جنوبی امریکا کے اس خطے میں دریافت ہونے والا سب سے چھوٹا ممالیہ جانور ہے ، جو اس زمانے کا ہے جب یہ علاقہ گونڈوانا نامی براعظم کے حصے کے طور پر موجود تھا۔یونیورسٹی آف چلی اور چلی کے ملی نیم نیوکلیئس ریسرچ سینٹر برائے ابتدائی ممالیہ جانوروں کے سائنسدانوں کی ٹیم کی قیادت کرنے والے ہانس پُشیل نے بتایا کہ فوسل میں جبڑے کا ایک چھوٹا ٹکڑا شامل ہے ، جس میں ایک داڑھ اور 2 دیگر داڑھوں کے تاج اور جڑیں موجود ہیں۔یہ دریافت برطانوی جریدے,پروسیڈنگ آف دی رائل سوسائٹی بی، میں شائع ہوئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں