’’میری بگو ‘‘ جوڑی کی نادیہ خاتون نہیں مرد نکلا
لاہور(نیٹ نیوز)‘میری بگو’ نامی جوڑی جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راتوں رات شہرت حاصل کی، سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔
‘نادیہ میری سونی، سوانی میری بگو’ سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی کی نادیہ، درحقیقت نادر ہے ۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ‘میری بگو’ جوڑی کی خاتون اصل میں ایک مرد ہے جس نے شہرت کی خاطر عورت کا روپ دھار رکھا ہے ۔یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا ہے ، صارفین اس جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کا مواد گمراہ کن ہے جبکہ بعض ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں کہ یہ اپنی مرضی کا مواد پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں۔خیال رہے کہ یہ جوڑا اپنی عجیب و غریب ویڈیوز کے سبب شہرت کی بلندی پر پہنچا۔