کینیڈین یوٹیوبر دنیا کا سب سے کم قد والا ونگ واکر
مونٹریال(نیٹ نیوز)کینیڈین یوٹیوبر دنیا کا سب سے کم قد ونگ واکر بن گیا، جان فرگوسن نے یہ ثابت کردیا کہ اگر آپ مختلف ہیں تو بھی آپ اپنے خواب پورے کرسکتے ہیں۔27 سالہ جان جنہیں achondroplasia dwarfism ہے۔
انہوں نے برطانیہ کے شدید برسات والے موسم میں ایک طیارے کے اوپر کھڑے ہو کر آسمان کی بلندیوں کو چھو لیا۔وہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں اُڑتے ہوئے 1.24 میٹر (4 فٹ 1.12 انچ) قد کے ساتھ دنیا کے سب سے چھوٹے مرد وِنگ واکر بن گئے ، اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی شہری کیرن شاہ کے پاس تھا، جن کا قد 1.263 میٹر تھا اور یہ ریکارڈ 2010 سے قائم تھا۔جان نے کہا کہ بارش کے دوران ہوا میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنا ایک پاگل پن کا تجربہ تھا، لاکھوں بوندیں چہرے پر پڑ رہی تھیں۔