بغیر آنسو بہائے پیاز کاٹنے کا آسان طریقہ دریافت

بغیر آنسو بہائے پیاز کاٹنے کا آسان طریقہ دریافت

نیو یارک(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے وہ طریقہ دریافت کیا ہے جس سے پیاز کاٹتے ہوئے آپ کو رونا نہیں پڑے گا۔امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کس طرح پیاز کو کاٹتے ہوئے تلخ مرکبات فضا میں خارج ہوتے ہیں اور انہیں کیسے روکا جاسکتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ پیاز کاٹتے ہوئے رونے سے بچنا چاہتے ہیں تو اسے تیز دھار والے بلیڈ سے آہستگی سے کاٹنا چاہیے یا کاٹنے سے قبل اس پر تیل کی کوٹنگ کرنی چاہیے ۔اس تحقیق کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ کس طرح پیاز کاٹتے ہوئے اشک آور کیمیکلز اس سبزی سے خارج ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق اگر آپ تیز دھار چھری استعمال کریں اور نرمی سے سبزی کو کاٹیں تو وہ مرکبات آنکھوں تک نہیں پہنچیں گے جو آپ کو رونے پر مجبور کرتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمیز آف سائنس میں شائع ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں