راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کار کی اونٹ سے ٹکر ہوگئی اور اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا۔۔۔
حادثے میں ڈرائیور اور اونٹ دونوں زخمی ہوگئے ۔واقعے کی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کا سر اور اوپری دھڑ کار کی چھت اور ونڈ سکرین توڑتے ہوئے اندر گھس گیا اور جانور مسلسل خود کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق ایک اونٹ اچانک سڑک پر آگیا، جس کے باعث گاڑی کے ڈرائیور کو بریک لگانے کا موقع نہ ملا اور گاڑی زور دار ٹکر کے باعث تباہ ہوگئی، اس کا بمپر، بونٹ اور ونڈ سکرین مکمل طور پر چکنا چور ہوگئے ۔ ٹکر کی شدت سے گاڑی کی چھت اور فرنٹ شیشہ ٹوٹ کر اندر دھنس گئے ، جس کے باعث اونٹ گاڑی میں بری طرح پھنس گیا۔