ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا اہرامِ مصرمیں خفیہ راستے کا انکشاف

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا اہرامِ مصرمیں خفیہ راستے کا انکشاف

قاہرہ(نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے مشہور اہرامِ میں سے ایک میں داخلے کا خفیہ راستہ ڈھونڈ نکالا۔گِزا میں موجود تین مرکزی اہرام میں سب سے چھوٹے مینکور ہرم سے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ۔۔۔

 اس کو 4550 برس قبل مینکور کے فرعون کے لیے بنایا گیا تھا۔ محققین کی ایک ٹیم نے اب ایک ایسا ثبوت حاصل کیا ہے جو ان کے خیال کو بالآخر حقیقت ثابت کر سکتی ہے ۔مارین نے ہائی ٹیک ریڈار اور الٹرا ساؤنڈ استعمال کرتے ہوئے ہرم کی مشرقی جانب کچھ حیران کن اشارے دریافت کیے ہیں۔ دریافت کردہ اشاروں میں مشرقی پہلو کے نیچے دو خالی جگہیں ہیں۔ان جگہوں میں زبردست طریقے سے پالش کیے گئے پتھر پائے گئے ہیں جو کہ قریباً چار میٹر بلند اور چھ میٹر چوڑے ہیں۔اس طرح کے پھتر اگر کسی دوسری جگہ پائے گئے ہیں تو وہ اس ہرم کے شمالی طرف موجود مرکزی داخلے پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں