انڈیا میں کُتے رات بھر نومولود کی حفاظت کرتے رہے
ممبئی(نیٹ نیوز)انڈیا میں ریلوے سٹیشن کے قریب نومولود کی رات بھر آوارہ کتے حفاظت کرتے رہے ۔واقعہ بنگال کے مغربی ضلع نیڈیا کے علاقے نودویپ میں پیش آیا۔۔۔
رپورٹ کے مطابق خون آلود بچے کو بغیر کسی کپڑے میں لپیٹے ریلوے سٹیشن کے قریب ورکرز کالونی میں ایک عوامی واش روم کے باہر فرش پر رکھا گیا تھا۔رہائشیوں کا خیال کہ نومولود کو رات کے کسی پہر وہاں رکھا گیا جس کے اردگرد آواہ کتے جمع ہوئے اور دائرہ بنا کر کھڑے رہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ رات بھر اس کی حفاظت کرتے رہے اور کسی کو اس کے قریب نہ جانے دیا تاہم پو پھٹنے کے بعد وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو بچہ اٹھانے دیا۔سب سے پہلے بچے کو دیکھنے والی خاتون سُکلا موندل کا کہنا ہے کہ ‘میں نے کچھ ایسا دیکھا جس نے رونگٹے کھڑے کر دئیے کیونکہ ہاتھ پیر ہلاتا بچہ کتوں کے بیچ پڑا تھا، مگر کتے پرسکون تھے اور الرٹ نظر آ رہے تھے ۔