2 کروڑ 40 لاکھ نوری سال فاصلے پر رقص کرتی کہکشائیں
نیو یارک(نیٹ نیوز)ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ نے دو بونی کہکشاؤں کا مشاہدہ کیا ہے جو کششِ ثقل کے سبب رقص کر رہی ہیں۔۔۔
این جی سی 4490 اور این جی سی 4485 نامی یہ دو کہکشائیں زمین سے 2 کروڑ 40 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر کان ویناٹیسی (دی ہنٹنگ ڈوگز) نام کی جھرمٹ میں موجود ہیں۔ملکی وے کی اپنی ہمجولی کہکشاؤں کے علاوہ یہ اس کا قریب ترین ٹکراتا معروف ڈوارف-ڈوارف سسٹم ہے جہاں ماہرینِ فلکیات نے پہلی بار گیس کا پُل اور ستاروں کی الگ الگ آبادیوں دونوں کا براہِ راست مشاہدہ کیا ہے ۔ اتنا قریب ہونے کی وجہ سے (اور ویب ٹیلی اسکوپ کی زبردست صلاحیتوں کے سبب) یہ کہکشائیں ماہرین کو وہ مناظر قریب سے دکھاتی ہیں جو اربوں سال پہلے عام کہکشاؤں کے ٹکراؤ کے دوران پیش آتے تھے ۔