5900 فٹ بلندی پر فٹبال کھیلنے کے عالمی ریکارڈ کا دعویٰ

5900 فٹ بلندی پر فٹبال کھیلنے کے عالمی ریکارڈ کا دعویٰ

ماسکو(نیٹ نیوز)روس کے ایک معروف ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فضاء میں سب سے زیادہ اونچائی پر فٹبال میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔۔۔

ان کے مطابق یہ میچ 1800 میٹر یعنی تقریباً 5900 فٹ کی بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بیلون میں منعقد کیا گیا، جہاں وہ اور ان کی ٹیم فضاء میں معلق چھوٹے سے گراؤنڈ میں فٹبال کھیلتے رہے ۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی نہایت احتیاط کے ساتھ بیلون کی ٹوکری میں گیند کو ایک دوسرے کی طرف پاس کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں نیچے پھیلا ہوا زمین کا دلفریب نظارہ ہے ۔ساتھ ہی ایک طیارہ مسلسل بیلون کے گرد چکر لگاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہا ہے ۔روسی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ فٹبال کا باقاعدہ کھیل اتنی زیادہ بلندی پر کسی ہاٹ ایئر بیلون میں کھیلا گیا ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں