انگلینڈ میں 48گھنٹوں تک ڈوج بال کھیلنے کا ریکارڈ

انگلینڈ میں 48گھنٹوں تک ڈوج بال کھیلنے کا ریکارڈ

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ میں 24 ایتھلیٹس کے ایک گروپ نے 48 گھنٹوں تک ڈوج بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ڈوج سینٹرل کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریکارڈ کی کوشش (جس کی میزبانی ہارٹلی پول میورکس ڈوج بال کلب نے کی) ہفتے کی صبح 9 بجے شروع ہوئی اور پیر کی صبح 9 بجے ختم ہوئی۔

 گھنٹے کی اس کوشش کا مقصد طویل مدت تک ڈوج بال میراتھون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا تھا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ48 2012 میں ورمونٹ میں کیسلٹن سٹیٹ کالج نے 41 گھنٹے ، 3 منٹ اور 17 سیکنڈ تک ڈوج بال کھیل کر قائم کیا تھا۔ریکارڈ کی اس کوشش میں 8000 ڈالر سے زیادہ رقم اکٹھی کی گئی جو عطیہ کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں