طیاروں کی ہوا میں موجود بیکٹیریا بے ضرر ہوتے ہیں

طیاروں کی ہوا میں موجود بیکٹیریا بے ضرر ہوتے ہیں

الِینوائے (نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق جراثیم سے ڈرنے والے افراد اب ہسپتال یا جہاز میں جاتے ہوئے واقعی سکون کا سانس لے سکتے ہیں۔جرنل مائیکرو بائیوم میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

ہوائی جہازوں اور ہسپتالوں کی ہوا میں زیادہ تر بے ضرر مائیکروبز پائے جاتے ہیں جو عام طور پر انسانی جلد سے تعلق رکھتے ہیں۔محققین کے مطابق اس جدید تحقیق میں ہوائی سفر کرنے والوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے پہنے گئے ماسک کی بیرونی سطح پر موجود جراثیم کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔امریکی ویسٹرن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ایریکا ہارٹمن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ٹیم نے 407 مختلف مائیکروب کی انواع کا پتہ لگایا۔ایریکا ہارٹمن نے بتایا کہ کچھ حد تک غیر متوقع طور پر یہ بیکٹیریا وہ اقسام تھیں جو ہم عام طور پر اندرونی ہوا سے منسلک کرتے ہیں اور اندرونی ہوا ویسی ہی ہوتی ہے جیسی انسانی جلد۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں