دنیا کا سب سے تیز رفتار گارڈن شیڈ کا عالمی ریکارڈ
لندن(نیٹ نیوز)گاڑیوں کے شوقین برطانوی شخص نے تیز ترین گارڈن شیڈ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔61 سالہ برائن کیڈ نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی سیریز ریکارڈ بریکر کو دیکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔۔۔
انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ریکارڈ بنانے کا خیال رکھتے تھے ۔ وہ سوچتے تھے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔ وہ ایک بلڈر ہیں اور انہیں گاڑیوں کا بھی شوق ہے لہٰذا انہوں نے دونوں کو ایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کے موٹر لگے گارڈن نے ٹریک پر 123.43 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ کے کیون نِکس نے 2019 میں بنایا تھا۔ریکارڈ کی آفیشل کوشش یارک میں الونگٹن ایئر فیلڈ میں کی گئی اور اس کی رفتار کی پیمائش سٹریٹ لائنرز موٹر سپورٹس نے کی۔