امریکا،ہر ہفتے 3ہزار ڈالر کا لنچ، ملازمین کا انوکھا باس

امریکا،ہر ہفتے 3ہزار ڈالر کا لنچ، ملازمین کا انوکھا باس

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سی ای او جون ہو کی ایک پوسٹ نے دنیا بھر میں ورک کلچر پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

جون ہر ہفتے تقریباً 3 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنی 30 رکنی ٹیم کو ایک بہترین لنچ کرواتے ہیں، اور ان کے نزدیک یہ خرچ نہیں بلکہ ان کی زندگی کی بہترین سرمایہ کاری ہے ۔انسٹاگرام پر کی گئی اپنی پوسٹ میں جون ہو نے صاف الفاظ میں کہا کہ تلخ سچ یہ ہے کہ اعلیٰ کارکردگی والی ٹیم وہی ہوتی ہے جو خود کو اچھا محسوس کرتی ہو ان کی سوچ نہایت واضح ہے ۔ ان کے نزدیک اعلیٰ کارکردگی محض دباؤ یا سخت نظم و ضبط کا نتیجہ نہیں ہوتی، بلکہ ایسی فضا سے جنم لیتی ہے جہاں لوگ خود کو اچھا محسوس کریں لیکن وہ اہلیت بھی رکھتے ہوں۔جون کا ماننا ہے کہ ثقافت کی بنیاد نمائشی سہولتوں پر نہیں۔ بلکہ ایسے ماحول پر ہوتی ہے جو باصلاحیت افراد کو آزادی اور اعتماد دے کہ وہ اپنا بہترین کام کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں