گریجوایشن کی ڈگری کیلئے 15میٹر بلند دیوار چڑھنا لازمی

گریجوایشن کی ڈگری کیلئے 15میٹر بلند دیوار چڑھنا لازمی

چانگہوا (نیٹ نیوز)تائیوان کی کاؤنٹی چانگہوا میں واقع ایرشوئی جونیئر ہائی سکول نے طلبہ کے لیے ایک منفرد شرط رکھی گئی ہے جہاں گریجوایشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں 15 میٹر بلند راک کلائمبنگ وال پر کامیابی سے چڑھنا ہوتا ہے ۔

الیکس ہونولڈ کی جانب سے تائی پے 101 ٹاور پر چڑھنے کے بعد یہاں کوہ پیمائی میں دلچسپی نے جنم لیا ہے لیکن لیکن برسوں سے چانگہوا کاؤنٹی میں ایرشوئی جونیئر ہائی سکول طلباء کو اپنے گریجوایشن سرٹیفکیٹس پر دستخط کرنے کے لیے عظیم کوہ پیما بننے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ یہ سکول تائیوان کی سب سے اونچی کلائمبنگ وال کا مالک ہے ، جو محض نمائش کے لیے نہیں بلکہ طلبہ کی تربیت کا حصہ ہے ۔ یہاں ہر طالب علم ہفتے میں 6 سبق لیتا ہے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے اس دیوار پر چڑھنے کی صلاحیت ثابت کرتا ہے ۔ اس منفرد شرط کا مقصد طلبہ کی جسمانی ہم آہنگی، توازن اور توجہ کو بہتر بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں