بچہ جیب خرچ کی رقم لینے پر والد کیخلاف مقدمہ جیت گیا

 بچہ جیب خرچ کی رقم لینے پر والد کیخلاف مقدمہ جیت گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک 10 سالہ بچے نے جیب خرچ کی جمع شدہ رقم لینے پر اپنے والد کے خلاف دائر مقدمہ جیت لیا۔چینی صوبے ہینان سے علاقے زینگ زو سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے کی 80 ہزار یوآن سے زائد (32 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رقم کو والد نے لے لیا تھا۔

اس بچے نے کئی برس کے دوران چینی نئے سال کے تہواروں کے موقع پر گھر والوں سے ملنے والی رقم کو جمع کیا تھا۔اس کے والد کی طلاق ہوچکی ہے اور اس نے دوسری شادی کیلئے بیٹے کی رقم کو چپکے سے لے لیا۔ جب بیٹے نے باپ سے رقم واپس کرنے کا کہا تو اس نے انکار کر دیا جس پر بیٹے نے والد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے تعین کیا کہ یہ رقم قانونی طور پر شیاوہی کی تھی اور اسے بلا اجازت نکال کر خرچ کرنے پر والد نے بچے کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ۔عدالت نے باپ کو پوری رقم سود کیساتھ جمع کرانے کا حکم سنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں