زیادہ صفائی کی عادات مدافعتی نظام کمزور کر سکتی ہیں

زیادہ صفائی کی عادات مدافعتی نظام کمزور کر سکتی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)کورونا کے بعد دنیا بھر میں صفائی اور جراثیم کش عادات عام ہو گئی ہیں مگر طبی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ حد سے زیادہ صفائی انسانی مدافعتی نظام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

نئی سائنسی تحقیق کے مطابق مکمل طور پر جراثیم سے پاک ماحول جسم کی قدرتی قوتِ مدافعت کو کمزور کر سکتا ہے ۔سائنسی نظریہ ہائجین ہائپوتھیسس کے مطابق بچپن میں جراثیم اور ماحول میں موجود آلودگی سے مناسب حد تک واسطہ پڑنا ضروری ہوتا ہے ، یہ عمل مدافعتی نظام کو سیکھنے اور بیماریوں سے لڑنے کے قابل بناتا ہے ،جن بچوں کو ابتدائی زندگی میں قدرتی جراثیم کا سامنا کم ہوتا ہے ، اِن میں الرجی، دمہ اور خودکار مدافعتی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ہینڈ سینیٹائزر، اینٹی بیکٹیریل سپرے اور غیر ضروری صفائی سے جسم کے مفید بیکٹیریا بھی ختم ہو جاتے ہیں جو آنتوں کی صحت اور مدافعتی نظام کیلئے ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں