رات کی نوکری ،نئی تحقیق میں خطرناک اثرات کا انکشاف

رات کی نوکری ،نئی تحقیق میں خطرناک اثرات کا انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ سائنسی تحقیق نے رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد کے لیے تشویشناک انکشافات کیے ہیں، جن کے مطابق ایسے افراد میں ذیابیطس، دل کے امراض، کولیسٹرول کے مسائل اور ہارمونز کے بگاڑ کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق رات کے اوقات میں کام کرنے سے جسم کا قدرتی نظام، جسے سرکیڈین ردھم کہا جاتا ہے ، متاثر ہوتا ہے ۔ یہی نظام ہمارے سونے جاگنے ، ہارمونز اور دیگر جسمانی افعال کو منظم رکھتا ہے ، اور اس میں خلل آنے سے صحت کے مختلف مسائل جنم لیتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے تقریباً 77 فیصد افراد میں انسولین مزاحمت پائی گئی، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کی اہم علامت سمجھی جاتی ہے ، جبکہ دن میں کام کرنے والوں میں یہ شرح نسبتاً کم یعنی 62 فیصد رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں