یہودی دولہا شراب کا گلاس کیوں توڑتا ہے ،رسم یا پیغام
یروشلم (نیٹ نیوز)یہودیوں کی شادی میں دولہا شراب کا گلاس کیوں توڑتا ہے ؟ کیا یہ محض رسم ہے تاریخ، علامت ہے یا اس کے پیچھے کوئی خفیہ فلسفہ ہے ۔
ماہرین کے مطابق یہودی روایت میں شراب کا گلاس توڑنے کا یہ عمل یروشلم کی تاریخی تباہی کی یاد دلاتا ہے ، اس کا مقصد یہ ہے کہ خوشی کے موقع پر بھی اپنی تاریخ کے دکھ اور جدوجہد کو فراموش نہ کیا جائے ، یوں یہ رسم خوشی اور غم کے امتزاج کی علامت بن جاتی ہے ۔تقریب کے دوران دولہا اپنی دلہن کو ایک گلاس میں مشروب پیش کرتا ہے اور آخر میں اسی گلاس کو پاؤں تلے روند کر توڑ دیا جاتا ہے ۔ اس لمحے کو اکثر مہمان خوشی اور جوش کے اظہار کے ساتھ مناتے ہیں۔بعض لوگوں کا کہنا یہ بھی ہے کہ یہ عمل دولہا دلہن کو اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ازدواجی زندگی کو مضبوط رکھنے کے لیے احتیاط اور ذمہ داری کتنی ضروری ہے ۔