ابوظہبی میں سپر وائٹ شاہین ایک کروڑ 89لاکھ میں فروخت
ابوظہبی (نیٹ نیوز)ابوظہبی میں گزشتہ روز ہونیوالی نیلامی میں سپروائٹ شاہین اڑھائی لاکھ درہم (ایک کروڑ 89لاکھ روپے )میں فروخت ہوگیا۔
اونیک سنٹر میں ہونیوالی بین الاقوامی نمائش ایڈی ہیکس میں ہونیوالی نیلامی اس وقت یادگار بن گئی جب اماراتی بولی دہندہ خالد بن سیفان نے ایک ہی قدم میں بولی کو 2 لاکھ 10 ہزار درہم سے بڑھا کراڑھائی لاکھ درہم کردیا اور ہال میں موجود تمام شائقین کو حیران کرتے ہوئے نایاب شاہین اپنے نام کر لیا۔اس نیلامی میں کل 7 نایاب پرندے پیش کئے گئے تھے ، جن میں یہ ’’سپر وائٹ جیر‘‘سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والا شاہین بنا۔نیلامی میں خریدے ان شاہینوں کے پاس ایڈی ہیکس بیج حاصل کرنے کا موقع ہوگا، جس کے ذریعے وہ رواں سال تاریخی ’’پریذیڈنٹ کپ فالکنری مقابلے ‘‘میں حصہ لے سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments