پاکستان اور افغانستان تجارت,معاشی تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور افغانستان تجارت,معاشی تعاون بڑھانے پر متفق

وزیر خزانہ سے نئے افغان سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم ،افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ، اسحاق ڈار

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کرونگا،حضرت عمر زخیلوال اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان اور افغانستان نے تجارت اور معاشی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں افغانستان کے نئے سفیر حضرت عمر زخیلوال نے ملاقات کی وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان میں عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت و معاشی تعاون اور مواصلات کے شعبے میں دونوں ملکوں میں رابطوں کے فروغ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کوافغانستان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاک افغان تعلقات کو تمام شعبوں میں نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ افغان سفیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے تعیناتی کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کریں گے اور یہ کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران انہیں شعبوں پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں