کلین سویپ شکست:ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں

کلین  سویپ  شکست:ویمنز  ٹیم  کی  سلیکشن  کمیٹی  میں  تبدیلیاں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر کلین سویپ شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے علاوہ مینز سلیکشن کمیٹی کے اراکان سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور بتول فاطمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی، اسی طرح ہیڈکوچ محتشم رشید اور کپتان نداڈار بھی اسی کمیٹی کے رکن ہونگے ،نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاں وہ 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے 3 میچز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ویمن ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ناخوش ہیں، جلد ویمن کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔گزشتہ بورڈ مینجمنٹ کے دور میں 4 رکنی کمیٹی تھی جس کے چیئرمین سلیم جعفر جبکہ اراکین میں اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور محتشم رشید شامل تھے ۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ شکست کے باوجود آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25 میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ، اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، براہ راست آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ بقیہ ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں