شادی کی تقریب میں آتشبازی کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں آتشبازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 445 گ ب میں پولیس نے اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کی جہاں ملزم ابوبکر شادی کی تقریب کے دوران پابندی کے باوجود آتشبازی کرنے میں مصروف تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔