سرکاری ریٹ سے مہنگا دودھ بیچنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

سرکاری ریٹ سے مہنگا دودھ بیچنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری ریٹ سے زائد پر دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ایڈن گارڈن میں چیف آفیسر مونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے شہریوں کی شکایت پر سرکاری ملازم کے ذریعے خالد نامی شخص کی دکان سے دودھ کی خریداری کروائی جہاں ملزم سرکاری نرخ 170 کے بجائے 190 روپے میں دودھ فروخت کررہا تھا جبکہ اطراف میں موجود دکانداروں نے بھی اصل سے زائد ریٹ مقرر کررکھا تھا۔ پو لیس نے چیف آفیسر کی درخواست پر 12 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں