ایک سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی اچانک گھر پہنچ گئی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایک سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی اچانک گھر پہنچ گئی۔تھانہ روشن والا کے علاقہ 243 رب میں عاصمہ نامی لڑکی کو ایک سال قبل مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔۔۔
اہل خانہ کے مطابق تھانے اور کچہریوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے تھے کہ گزشتہ روز اچانک لڑکی واپس گھر پہنچ گئی جس نے بتایا کہ فیضان نامی شخص نے اسے زبردستی اغوا کیا اور اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا جہاں سے موقع ملتے ہی وہ فرار ہوگئی اور گھر واپس پہنچ گئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔