لین دین کا تنازع ،شہری پر تشدد،جھلسانے والے 3 ملزم گرفتار
سٹی پولیس ؤ فیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) لین دین کے تنازعے پر شہری کو تشدد اور جھلسانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ عثمان غنی میں ملزم کامران، صفدر اور احمد نے مبینہ طور پر اظہر نامی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جھلسا دیا۔ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔