سابقہ رنجش ، شہریاس کی والدہ اور اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
آفتاب اپنی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا ، ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر ملز موں نے شہری کو اس کی والدہ اور اہلیہ سمیت تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے آفتاب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم سابقہ رنجش کی وجہ سے گھر میں گھس آئے اور انہیں قابو کرکے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ تینوں زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔