غیر معیاری،جعلی کھادیں بیچنے والے 2ڈیلروں پر مقدمات

غیر معیاری،جعلی کھادیں بیچنے والے 2ڈیلروں پر مقدمات

تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے چیکنگ کی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور جعلی کھادیں فروخت کرنے والے دو ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ سٹی سمندری کے علاقے جناح مارکیٹ میں محکمہ زراعت کی ٹیموں کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران نجی پوائنٹ پر ڈیلر کو جعلی اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں