ڈپٹی کمشنر عمر عباس کا تحصیل کمالیہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر عمر عباس کا تحصیل کمالیہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

صفائی ، روشنی کے انتظامات، بچوں کے جھولے ، اوپن لائبریری کی بہتری کا حکم

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے تحصیل کمالیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامی امور اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات کا معائنہ کیا، جن میں اقبال بازار، جناح پارک، محمود پارک اور ذیشان کالونی پارک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ روشن شاہ، محمود بھٹی اور ذیشان کالونی کے قبرستانوں کا بھی دورہ کیا گیا۔دورے کے دوران صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات، قبرستانوں کی حدود، سڑکوں کی مرمت، روڈ مارکنگ اور اقبال بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پارکس میں واکنگ ٹریک، لائٹس، بچوں کے جھولے ، اوپن لائبریری، گرین بیلٹس اور بنچز کی بہتری کے احکامات جاری کیے ۔عمر عباس میلہ نے کہا کہ پارکس اور عوامی مقامات کی باقاعدہ دیکھ بھال، باڑوں، داخلی راستوں اور سکیورٹی انتظامات کی بہتری سے شہریوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہولیات کی بہتری، انتظامی شفافیت اور عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں