پولیس مقابلے میں خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ملزم کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ، 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ باہلک کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک بدنام زمانہ اور خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق، دوران گشت مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملز موں نے مبینہ طور پر پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت محمد امین عرف \"امینو\" کے نام سے ہوئی۔ملزم محمد امین ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے 50 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔