جھنگ:پائوڈر سے تیار دودھ،دہی کی فروخت، شہریوں میں تشویش

جھنگ:پائوڈر سے تیار دودھ،دہی کی فروخت، شہریوں میں تشویش

شہریوں کا محکمہ صحت سے شدید تشویش کا اظہار ، مافیا کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ فوڈ اتھارٹی اپنے قوانین پر عملدرآمد کرنے میں بالکل ناکام ہو چکا ہے ، اور ضلعی انتظامیہ بھی اس معاملے میں لاپرواہی برت رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاوٹ مافیا پابندی کے باوجود مضر صحت اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔شہر اور گردونواح کے ہوٹلوں، دکانوں اور ڈیری کی دکانوں پر پائوڈر سے تیار شدہ دودھ اور دہی کی فروخت معمول بن چکی ہے ۔ یہ غیر معیاری دودھ چائے کے سٹالوں پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی مین مارکیٹوں اور گردونواح میں پوڈر سے تیار شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری ہے ، اور اس غیر قانونی مصنوعات کے استعمال سے بچے ، بزرگ اور عام شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین شہر و گردونواح میں آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں اور اس سنگین مسئلے پر کوئی مؤثر کاروائی نہیں کی جا رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں