ریڑھیاں صدر بازار سے گلیوں میں منتقل ، لو گوں کو مشکلات

ریڑھیاں صدر بازار سے گلیوں میں منتقل ، لو گوں کو مشکلات

پیرا فورس کی نگرانی صرف صدر بازار تک محدود نہ رکھی جائے :لو گوں کا مطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صدر بازار میں پیرا فورس کی کارروائیوں کے دوران ریڑھی بان اپنی ریڑھیاں قریبی گلیوں اور چھوٹے بازاروں میں منتقل کر رہے ہیں، جس سے خریداروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیرا فورس کی نگرانی صرف صدر بازار تک محدود نہ رکھی جائے بلکہ تمام ملحقہ گلیوں میں بھی جاری رکھی جائے تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے اور شہریوں کے مسائل حل ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں